ماحولیاتی تباہی سے ہم نے کچھ نہیں سیکھا، میاں زاہد حسین
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ارباب اختیارنے 2022 کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ قدرتی آفات سے بچاؤکی کوششیں محدود ہیں جسکی وجہ سے بھاری جانی ومالی نقصان ہورہا ہے۔ ملک شدید ماحولیاتی خطرات کے دہانے پرکھڑا ہے لیکن حکومتی اداروں کی غفلت اورغیرسنجیدہ رویے کی وجہ سے ہزاروں زندگیاں داؤ پرلگی ہوئی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شدید بارشوں اوردریاؤں کی سطح میں تیزی کے اضافہ سیعوام کی جان ومال کا نقصان ہورہا ہے جبکہ انفراسٹرکچرکوبھی خطرات لاحق ہیں جوکسی بھی وقت کسی بھی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے لیکن حکومتی اداروں کی تیاری مایوس کن ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ 26 جون سے اب تک ملک بھرمیں درجنوں افراد سیلابی ریلوں اورمکانوں کے گرنے سے جاں بحق ہوچکے ہیں، جس نے 2022 کے سیلاب کی تلخ یادیں تازہ کردی ہیں جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق لاکھوں بے گھراور 33 ارب ڈالرسے زائد کا معاشی نقصان ہوا تھا۔ لیکن اس سانحے کے بعد بھی حکومت نے سسٹم بہتربنانے کے لیے کوئی موثرقدم نہیں اٹھایا۔ انہوں نے سوات کے حالیہ واقعے کو ریاستی ناکامی کی ایک اورمثال قراردیا جہاں سیاح دریا کی طغیانی میں بہہ گئے وہ مدد کے لیے پکارتے رہے مگر سب کچھ لا حاصل رہا۔ بعد کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ امدادی ٹیموں کے پاس بھی بنیادی آلات نہیں تھے اوران علاقوں میں فلڈ ٹیلی میٹری سسٹم موجود ہی نہیں تھا۔ اگر بروقت وارننگ دی جاتی توقیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زاہد حسین
پڑھیں:
انسانی حقوق کی آگاہی مہم میں محکمہ اطلاعات سندھ کا کردار بہت اہم ہے ،آغا فخر حسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ آج کے سوشل میڈیا کے دور میں محکمہ اطلاعات سندھ کی ذمہ داریوں اور کردار میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ محکمہ اطلاعات سندھ عوام اور حکومت کے مابین محکموں کی مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کواپنے دفتر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ معین الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔