—فائل فوٹو 

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ کے لیے کام کرنے کے الزام میں شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار 4 ملزمان کو پیش کر دیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کر لیا۔

کراچی: ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ  گرفتار چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی سے تربیت یافتہ ہیں۔

کیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 4 دہشت گردوں کو 25 جون کو پکڑا تھا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا تھا کہ کراچی کے علاقے قائد آباد سے گرفتار چاروں دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں جو 2024ء میں دہشت گردی کی ٹریننگ کے لیے سجاول کے راستے سے بھارت بھی گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد ملا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھارتی خفیہ تفتیشی افسر

پڑھیں:

ٹک ٹاکرز بہن بھائیوں کی 13 کروڑ کی ڈکیتی؛ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کی 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں ٹک ٹاکر سمیت 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کے خلاف 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں 4 ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔

ملزمان میں نمرہ شاہ، شہریار، يسرا اور شہروز شامل ہیں۔ ملزمہ نمرا نے کہا کہ ہمیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو ٹیٹو کا نشان ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کی ہدایت کردی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ جو ریکوری ہوئی ہے ، اس کی آنر شپ ظاہر نہیں کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں ملزمان سے مزید ریکوری کرنی ہے۔ ملزمان میں ٹک ٹاکر بہن بھائی ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مصنف و تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس: دو ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا گیا
  • آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو مشکلات ہوں گی: عدالتی ریمارکس
  • ٹک ٹاکرز بہن بھائیوں کی 13 کروڑ کی ڈکیتی؛ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • محرم الحرام کی آمد کے موقع پر را ایجنٹوں کی گرفتاری
  • 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • اسد قیصر نے بیرونِ ملک جانے کا کہہ کر عدالت سے لمبی تاریخ مانگ لی
  • سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں6اگست تک توسیع
  • بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالے 2 دہشت گرد ہلاک‘ 2 گرفتار