جرمنی میں منشیات کے باعث 2ہزار سے زائد اموات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024ء میں مسلسل دوسرے سال منشیات کی وجہ سے 2ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ فیڈرل ڈرگ کمشنر ہینڈرک اسٹریک نے کہا کہ گزشتہ سال منشیات سے مجموعی طور پر 2ہزار 137 اموات ریکارڈ کی گئیں،جو 2023ء میں 2ہزار 227 تھیں۔ اسٹریک نے کہا کہ 30 سال سے کم عمر افراد میں منشیات سے ہونے والی اموات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہمیں منشیات کے خلاف تیز،منظم اور مضبوط ردعمل دینا ہوگا۔ اعداد وشمار کے مطابق 1707 اموات مختلف نشہ آور مادوں کو ملا کر استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئیں،جن میں ہیروئن ، میتھوڈون ، کریک کوکین اور ایمفیٹامائن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مصنوعی افیون سے متعلق اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا، جس کی وجہ اسٹریک نے افغانستان میں طالبان کی طرف سے افیون پر عائد کردہ پابندی کو قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ افغانستان میں پوست کے کھیتوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب لیبارٹری میں تیار کردہ افیون تیزی سے اس کی جگہ لے رہی ہے۔ مصنوعی اوپیوئڈز جیسے نیٹازین یا فینٹانل اکثر ایڈیٹیوز کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں اور 500 گنا زیادہ طاقتور ہوسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی وجہ
پڑھیں:
جرمنی، سائیکلنگ چیمپئن شپ میں سائیکلسٹ تماشائیوں میں جا گھسے، 9 افراد زخمی
DUDENHOFEN:جرمن ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آخری دن اس وقت ملتوی کر دیا گیا جب دو سائیکلسٹس کے حادثے کے نتیجے میں متعدد تماشائی زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ مینز کیرین سیمی فائنلز کے آخری موڑ پر پیش آیا، جب دو سائیکلسٹس تقریباً 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے تماشائیوں کی جانب جا گرے۔
حادثے میں 2 سائیکلسٹس سمیت 7 تماشائی زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک تھی، اور دو کو اسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ دونوں سائیکلسٹس معمولی زخمی ہوئے۔
حادثے کے فوراً بعد دو ہیلی کاپٹر چھ ایمبولنسیں اور ایمرجنسی ڈاکٹر موقع پر پہنچے۔
جرمن سائیکلنگ کے مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن افسر اولیور اسٹریک نے کہا کہ کھیلوں اور تماشائیوں کی صحت ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس لیے ایونٹ کو منسوخ کرنا ناگزیر تھا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں دی جاتی ہیں۔
ڈوڈنہوفن سائیکلنگ کلب کے چیئرمین جینس ہارٹ وِگ نے کہا کہ میں اس حادثے سے صدمے میں ہوں۔ ہم نے یہاں پانچ دنوں تک سائیکلنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا، اور کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ ایونٹ اس طرح ختم ہو۔ میں تمام متاثرین کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا گو ہوں۔