data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیاجس کے نتیجے میں راکھ اور دھویں کے بادل 18کلومیٹر تک بلند ہوئے۔ یہ واقعہ چند ہفتوں کے دوران آتش فشاں کی دوسری بڑی سرگرمی ہے، جس کی پہلی لہر کے وقت بالی جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ لیووٹوپی لاکی لاکی نامی آتش فشاں جزیرہ فلوریس پر 1584 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آتش فشاں کی سرگرمی کی سطح انتہائی بلند ہے اور اس میں مسلسل دھماکے اور جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ حکام نے عوام کو تاکید کی کہ وہ آتش فشاں کے اطراف میں 6کلو میٹر کے دائرے تک دور رہیں ۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور،نوجوان تاتبے کے تار جلارہاہے ہیں جس سے آلودگی پھیل رہی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین