عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا توہین آمیز کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا توہین آمیز کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے۔
اسلام آباد میں اور صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آئوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے، ہمارے ورکرز مشکل میں ہیں۔ صنم جاوید کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے خطوظ لکھے۔ آئینی عہدہ ہے، فوری تقرری عمل میں لائی جائے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں بھارت نے 7 اور 8 مئی کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا پی ٹی آئی نے 9 مئی کو پہنچایا، یہ سوچ ملک دشمنی پر مبنی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح کے بعد حکومت معاشی فائدہ نہ اٹھا سکی، اتنی بڑی جنگی فتح کے بعد ڈالر اوپر چلا گیا اور روپیہ نیچے آگیا۔ چار ارب ڈالر ترسیلات زر کا شور مچایا گیا، ہم یہ سننا چاہتے ہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہو لیکن جیسے مودی کی پاکستان کے سامنے ہوا نکل گئی، ان کی بھی اعدادوشمار کے سامنے ہوا نکل گئی۔
شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ 3.
مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا لیکن سب کو معلوم ہے نوجوان کس کے ساتھ کھڑے ہیں، یوتھ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ہم نے ڈیجیٹل سرگرمیوں کی تفصیلات میڈیا کو دے دیں۔پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ فارم 47 کا ڈیٹا دیا گیا تو اس پر کوئی ٹاک شو ہوا اور نہ حکومت نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ 2021 میں پاکستان میں 5.7 فیصد گروتھ تھی، جب پی ٹی آئی کی حکومت گئی تب گروتھ ریٹ 6.7 فیصد تھی جو 2023 میں منفی ایک سے منفی تین فیصد رہ گئی اور اب 2.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اگر شرح نمو آبادی کی نسبت کم ہوگی تو یہ معاشی چیلنج ہے۔صوبائی مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت دعوی کر رہی ہے کہ گندم اس سال 29 ملین ٹن ہوگئی جو غلط اعدادوشمار دیا گیا۔ گندم کی پیداوار کم ہونے سے 3 ارب ڈالر کا سالانہ نقصان ہوگا، 10 ملیں ٹن سے گر کر سالانہ 8.2 فیصد پیداوار رہ گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس چوری قطعا قابل قبول نہیں ،تدارک کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم ٹیکس چوری قطعا قابل قبول نہیں ،تدارک کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال الیکشن کمیشن کا بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس ، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیا خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ وزارت صحت کا ڈینگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم اسلام آباد نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے سے ہی پتہ چلے گا یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں۔
جاوید آصف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
لاہور پولیس 3 روز سے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 مرتبہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ نہ کروانے سے متعلق تفتیشی ٹیم کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ تفتیشی ٹیم کو لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات سے تفتیش کرنی ہے۔