ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسکرین گریب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی دنیا بھر کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی۔
مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر آنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کھیلتا پنجاب‘ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں منعقدہ پہلی پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لے کر ریکارڈ قائم کیا، پنک گیمز کی انعامی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5، 5 لاکھ کے چیک دیے جبکہ مونا خان نے مریم نواز کو اجرک پہنائی اور پنسل اسکیچ پیش کیا۔
ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو گولڈ میڈل پیش کیا۔
مونا خان نے کہا کہ اپنا میڈل وزیرِاعلیٰ مریم نواز سے منسوب کرتی ہوں، پنجاب کے عوام سے ہمیشہ مریم نواز کے بارے میں تعریف سنی، عالمی سطح پر جب بھی اعزاز حاصل کروں گی تو پاکستان اور مریم نواز کا نام بھی آئے گا۔
واضح رہے کہ ایتھلیٹ مونا خان کو لندن میں 42.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مونا خان اور کوچ محمد یوسف ایتھلیٹ مونا خان مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کی ہدایت پر لاہور سمیت پورے پنجاب میں اسموگ سے بچاؤ کے اقدامات جاری
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور سمیت پورے پنجاب میں اسموگ سے بچاؤ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں جب کہ لاہور مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں ہے اور اتوار کو اوسط 'اے کیو آئی' 195 سے 210 رہے گا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کے پیش نظر لاہور میں اتوار کو سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں، ماحولیاتی تحفظ کی فورس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اینٹی اسموگ آپریشن میں مصروف ہے، اتوار کے دن ہوا کی رفتار ایک سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری کے مطابق عوام ماسک استعمال کریں، چھوٹے بچوں اور بوڑھوں کو باہر نہ لے کر جائیں، دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں اضافے اور ہلکی ہوا کے چلنے سے فضائی معیار میں معمولی بہتری آئے گی۔
دوپہر 12 سے شام 5 بجے کے درمیان 'اے کیو آئی' 150 ہو جائے گا، شام 6 سے رات 11 بجے کے دوران 'اے کیو آئی' 165 سے 200 کے درمیان رہے گا، آئیندہ چوبیس گھنٹے میں 'اے کیو آئی' 22 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ، مجموعی طور پر، شہر میں دن بھر دھند رہنے کا امکان ہے۔
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑی والے والے شہری اتوار کو گھر پر رہیں، شہری اہل خانہ سمیت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جائیں، احتیاط سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
تعمیراتی مقامات، ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تعمیراتی گردو غبار ڈھانپنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے، واسا، ایل ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کل رات سے سڑکوں کے چھڑکاؤ میں متحرک ہیں، 'ای پی اے' کے تصدیق شدہ تعمیراتی مقامات کو بھی فجر کی نماز کے بعد سے چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
عوام کو کوڑا کرکٹ، کسانوں کو فصل کی باقیات اور پرالی نہ جلانے کی اپیل کی گئی ہے، کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات جلانے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی، صرف شہری ہی فضائی معیار کو بہتر بناسکتے ہیں اور اب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔