2025-05-24@14:39:51 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«مونا خان اور کوچ محمد یوسف»:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025 کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو گولڈ میڈل پیش کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ کے چیک دئیے وزیراعلی مریم نواز شریف نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو پر مبارکباد مونا خان اور محمد یوسف...
کرک(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں انڈس ہائی وے پر میٹھا خیل کے قریب ٹرک اور کوچ کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار کوچ ڈی آئی خان سے پشاور جا رہی تھی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو اورمقامی افراد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں دوبچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے تاہم...
MIRPUR MATHELO: ایم فائیو موٹروے پر میرپور ماتھیلو کے قریب قاضی واہ نہر کے مقام پر ایک مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں میرپور ماتھیلو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ، وندر آدم کھنڈ کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد حسین، محمد آصف اور محمد حسین کے...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ باسط علی نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد اسے اور ٹیم مینیجنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ مچل نے...
نیوزی لینڈ کی پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کی زبردست پرفارمنس پر تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے میچ کے بعد دوران نیوز کانفرنس میں کہا کہ نیوزی لینڈ نے 50-3 کے اسکور لے بعد تیزی سے 344-9 کا بڑا اسکور بنالیا اور گرین شرٹس کو 44.1 اوورز میں 271 پر آؤٹ کردیا۔ کیویز کے مڈل آرڈر بلے باز، مارک چیپ مین پہلے ون ڈے میں اپنے کیرئیر کا بہترین اسکور بنانے میں کامیاب رہے جو کہ 132 ہے جبکہ انکی معاونت کرنے والے ڈیرل مچل نے76 اور ڈیبیو کھلاڑی محمد عباس نے 52 رنز بنائے۔ کوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح...
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قوم کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ٹی 20 کپتان سمیت 6 کھلاڑ یوں کے ٹیم سے باہر ہونے جبکہ بیٹنگ کوچ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی حکام سے بریفنگ لی میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرتے ہوئے ہیڈ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر ہیڈکوچ عاقب جاوید کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا، جس کے بعد نام شارٹ لسٹ...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔دریں اثنا سہ فریقی...
پڈعیدن / محراب پور (نمائندہ جسارت) ٹریفک حادثہ ،کوچ ڈرائیور جاں بحق، 20 مسافر زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اُلٹ گئی،جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیورشہید اللہ ولد تاج محمد جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین بچوں سمیت20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد قومی شاہراہ بلاک ہو گئی، شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ پولیس اور مقامی افراد نے پہنچ کر زخمیوں کو کوچ سے باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں عبید ولد عبدالباری...
ایم نائن موٹر وے نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مسافر کوچ پشاور سے کراچی آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔ کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ایک مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ مسافر کوچ کی جانب سے اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین شاہ پشاور کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں صادق خان ، ارم بی بی، علی رضا، گل ولی، خان محمد، عرفان علی، بلقیس، تاج بی بی، ثمینہ بی بی ، سید عبدالرحیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ نوری آباد پولیس نے...
لاہور(نیوزڈیسک)ٹیسٹ فاسٹ بائولرمیرحمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہرآنا پڑا۔فاسٹ بولرپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 1 کرکٹ ٹورنامنٹ میں غنی گلاس کے لئے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں، ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میچ کے دوسرے دن زخمی ہوئے۔ غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کرکٹرکے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئوٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے تو یہی ہوگا۔چند دن قبل اسی گراونڈ پر سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر شدید تنقید کی تھی۔ شاہد آفریدی ارشد ندیم سے...