’جوتے مارنے چاہییں‘، سابق کوچ بابر اعظم سے اوپننگ کرانے والے پروفیسرز پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ باسط علی نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد اسے اور ٹیم مینیجنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 199 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ مچل نے 76 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے بھی 26 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ عثمان خان (39) اور عبداللہ شفیق (36) نے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز دیا، مگر مڈل آرڈر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔
کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر، حارث رؤف، عاکف جاوید اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ بابراعظم نے 78 اور سلمان آغا نے 58 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 44.
اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور خاص طور پر بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرانے کے فیصلے پر سوالات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر کیوں کھیلے؟ وہ چیمپئنز ٹرافی میں اوپننگ کرنے آتے تھےہ کہاں ہیں وہ پروفیسر جنہوں نے کہا تھا کہ اسے اوپننگ کرنی چاہیے؟ انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے، اب کوئی سامنے نہیں آئے گا جو لوگ کرکٹ کے پروفیسر بننے کی کوشش کرتے ہیں ان کو جوتے مارنے چاہئیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ رنز کی
پڑھیں:
والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام
ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔
لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔
اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔