data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد وسیم کی جگہ نیا ہیڈ کوچ آئندہ ہفتے تعینات کیے جانے کا امکان ہے،  محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی، ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آ سکی۔

بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ویمن ٹیم اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی،  ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، جب کہ متعدد کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ کوچ کھلاڑیوں کی تربیت اور منصوبہ بندی پر بھرپور توجہ نہیں دیتے تھے۔

بیٹنگ کے ماہر ہونے کے باوجود ٹیم کی بیٹنگ لائن سب سے کمزور پہلو ثابت ہوئی جب کہ بولنگ اور بیٹنگ کوچز کے ساتھ محمد وسیم کے تعلقات بھی خوشگوار نہیں رہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ محمد وسیم ٹیم کی سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کی تعیناتیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے، اس کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری نہیں آ سکی، فیلڈنگ اور بولنگ کے شعبے بھی ان کی کوچنگ کے دوران مزید تنزلی کا شکار ہوئے۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی بہتری کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ ٹیم مستقبل کے مقابلوں میں بہتر نتائج دے سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویمن ٹیم ٹیم کی

پڑھیں:

زراعت پر توجہ نہ دی تو خوراک کا بحران ہو سکتا ‘ محمد اسماعیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) خدمت گوپانگ فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین سردار محمد اسماعیل خان گوپانگ نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور اس کی ترقی کا دار و مدار زراعت پر ہے۔ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا‘ اس صورت حال میں کسان پریشان ہیں۔ اِن دنوں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے‘ اس کی وجہ بھی فصل کی قلت ہے۔ مستقبل میں ایسے حالات سے بچنے کے لیے سدباب کرنا ہوگا۔ کسان کی خوشحالی کیلیے صوبائی اور وفاقی حکومت نے زرعی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کو المیہ کہیں یا کچھ اور کہ زرعی تحقیقاتی خبروں کو میڈیا پر مناسب کوریج نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پنجاب کے دورے سے واپسی پر سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میںکیا۔ اِس موقع پر محمد اسماعیل گوپانگ نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی کاموں اور مچھر مار اسپرے مہم سے بھی اُنہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا زیادہ دار و مدار زرعی ترقی پر ہے، دنیا بھر میں زرعی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اس کیلیے 25 فیصد جی ڈی پی کا حصہ رکھا جاتا ہے، پاکستان میں یہ 4 فیصد ہے جو بہت کم ہے۔ اس وقت ہمارے ملک میں 42 فیصد بچوں کا قد اور وزن عمر کے حساب سے نہیں بڑھتا‘ اس کی سب سے بڑی وجہ خوراک کی کمی اور صاف پانی نہ ملنا ہے۔ انہوں نے کہا گندم و ٹماٹر کی قلت پر سندھ زرعی یونیورسٹی اور کپاس کی قلت پر فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کی مدد سے قابو پانا ہوگا۔ وفاقی حکومت اس جانب خصوصی توجہ دے۔ مستقبل میں خوراک کی قلت سے بچنے کے لیے زرعی تعلیم پر خصوصی فنڈ مختص کرنے ہوں گے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات کیلئے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
  • پی سی بی نے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ
  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ، وجوہات بھی سامنے آگئیں
  • مودی سرکار کھیل میں کھلواڑسے باز نہیں آئی ، بھارت غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے غیر محفوظ نکلا
  • پی ایس ایل سے متعلق اجلاس میں نئی تجاویز پیش کردی گئیں
  • ناظم آباد ٹاؤن کی’’ویمن ٹیلنٹ ایگزیبیشن‘‘ آج شام ہوگی
  • زراعت پر توجہ نہ دی تو خوراک کا بحران ہو سکتا ‘ محمد اسماعیل
  • مودی کی سفارتی ناکامیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کردیا، کانگریس کی کڑی تنقید