لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مریم کی مسیحائی‘وزیراعلی پنجاب کا دل کے مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے چھ ماہ میں 13 کروڑ روپے کی ادویات دل کے مریضوں کو پہنچا دیں۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد عامر رفیق بٹ نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دل کے 60 ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو تین تین ماہ کی معیاری ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے روزانہ  800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں۔ ادویات کے ایک پارسل کی قیمت 22 سو روپے ہے۔ ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچانے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خصوصی پوسٹ آفس قائم کیا گیا ہے۔ ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کے نتیجے میں مریضوں کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے سے نجات مل گئی ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپر یشن پر اظہار تشکرکیا ہے۔ مریم نواز نے سی ٹی ڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلز ل ہے۔ پنجاب میں دہشت گردی کے لئے آنے والوں کو سخت ترین جواب ملے گا۔ دوسری جانب مریم نواز نے معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز مریضوں کو

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز