حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے اپنی تحقیق سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے دستاویزی ثبوتوں کی مدد سے بتایا ہے کہ مودی حکومت کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام ہے۔حامد میر نے اپنے شو میں بھارتی مصنفین کی کتابوں اور بھارتی سیاستدانوں کے بیانات کی مدد سے ثابت کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کو اکھنڈ بھارت میں ضم کر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانا چاہتی ہے۔
بھارت کے واٹر بم کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے، سینیٹر علی ظفر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وال چاکنگ پر اب دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے
دیواروں پر کالعدم جماعتوں، حکومت مخالف بیانات یا نشان لکھنے پر مقدمات درج ہونگے۔ کالعدم جماعتوں کے نعرے درج کرنے اور کروانے والوں کیخلاف بھی مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وال چاکنگ پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونگے۔ حکومت نے پنجاب پولیس کو وال چاکنگ کیخلاف بھرپور آپریشن شروع کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ دیواروں پر کالعدم جماعتوں، حکومت مخالف بیانات یا نشان لکھنے پر مقدمات درج ہونگے۔ کالعدم جماعتوں کے نعرے درج کرنے اور کروانے والوں کیخلاف بھی مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ کسی بھی قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون پر عملدرآمد کروایا جائیگا اور اس حوالے سے کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔