بھارت 20 سال سے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت 20 سال سے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے ، بھارت خطے کا امن سبوتاژ کر رہاہے ، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت کا ذمہ دار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہاہے ، مکتی باہنی اور سقوط ڈھاکہ اس کی واضح مثال ہے ، 2009 میں پاکستان نے بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت بھارت کے وزیراعظم کو یئے جبکہ 2016 میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ، مختلف گرفتار دہشتگردوں نے بھارت کی پشت پناہی کا اعتراف کیاہے ، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت کا ذمہ دار ہے ، خضدار کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے ۔
تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال، کانگریس کے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے ،’’ جنگی سوچ‘‘ کو ناکام قرار دیدیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔
نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔