اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار حملے کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل قرار دے دیا۔
سلامتی کونسل کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا کہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، ذمے داروں، مالی مدد گاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12سالہ زخمی طالبہ کو گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل کی جانب سے تمام ریاستوں سے پاکستان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت اور مقصد سے جائز نہیں ہو سکتی۔
سلامتی کونسل نے عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔