پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہوائیں بدل رہی ہیں،اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو جائے تو کسی بھی وقت پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی ،ن لیگ کے 50  سے 60 ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں وہ ٹکٹ کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ  ہوائیں تبدیل ہورہی ہیں ہم نے اسلام آباد ریلی نکالی، اس کو نہیں روکا گیا اور بھی معملات ٹھیک ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ڈٹے ہیں، ڈیل نہیں کریں گے : ملک احمد خان بھچر

ن لیگ کے 50 سے 60 کے قریب ایم پی ایز ہمارے ساتھ ربطے میں ہیں, وہ مریم نواز کی طرز حکمرانی سے بالکل خوش نہیں ہیں، ایم پی ایز ناراض ہوتے ہیں تو انہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ طعنہ مار جاتا ہے کہ آپ تو جیتے ہوئے نہیں تھے آپ تو ہماری وجہ سے ایم پی اے بنے ہوئے ہیں، اراکین اس طرزعمل کی وجہ سے ناراض ہیں،  ان کے حلقے میں کوئی کام نہیں ہورہے، ان کی کوئی سن نہیں رہا، وزیراعلیٰ اپنے اراکین سے ملتی نہیں ہیں، سٹیبلشمنٹ جس دن نیوٹرل ہوجائے گی اس وقت تحریک عدم اعتماد پنجاب میں آجائے گی، پہلے پنجاب میں آئے گی تو اس کے بعد وفاق میں بھی تبدیلی آئے گی۔

تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد ہم حکومت نہیں بنائیں گے؟

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی تو  ہم حکومت نہیں بنائیں گے، کیوں کے لولی لنگڑی حکومت ہم بنانا نہیں چاہتے، ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیں گے یا پھر نئے انتخابات کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مارچ میں رہا ہوجائیں گے، ملک احمد خان بھچر

پنجاب کی اس صورتحال کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے  ملاقات کروں گا، ان سے مشاورت کروں گا اور بتاؤں گا کہ یہ50  سے 60 کے قریب ایم پی ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ اگلے الیکشن میں ٹکٹ کی ڈیمانڈ کررہے ہیں ،خان صاحب اس پر فیصلہ کریں گے۔

نواز شریف بول ہی نہیں سکتا

ملک احمد خان بھچرنے بتایا کہ بھارت کی جانب سے حملہ ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی جانب سے ان کے کسی لیڈر نے کوئی بیان نہیں دیا، نواز شریف خاموش رہے، پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اگر کوئی بات کرنی ہو تو یہ تمام لوگ متحد ہو کر ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنسز کرتے تھے، اس نازک صورتحال میں دونوں جماعتوں کے لیڈران خاموش رہے، نواز شریف تو بول ہی نہیں سکتا۔

نواز شریف جب وزیر اعظم تھے تو اس وقت کہتے تھے کہ گارگل وار میرے سے پوچھے بغیر لڑی گئی، اب تو وہ صرف ایم این اے ہیں اور ان کے نمائندے کہہ رہے ہیں کہ جنگ نواز شریف نے ڈیزائن کی ہے، نواز شریف پارلمنٹ میں آکر بتائیں کہ انہوں نے کس طرح جنگ کو ڈایزئن کیا، وہ تو اسمبلی کے اجلاسوں میں نہیں آتے، مریم نواز نے کہا جے ایف تھنڈر نواز شریف نے بنایا کہ کیا نواز شریف نے جے ایف تھنڈر اتفاق فانڈری میں بنایا تھا، اس طرح کی فضول باتیں اب کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ملک احمد خان بھچر تحریک عدم اعتماد ایم پی ایز نواز شریف رہے ہیں

پڑھیں:

’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز،  915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم