وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پی
پڑھیں:
امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاکستان خطے میں تنازعات کے حل کیلئے امریکہ کیساتھ کھڑا ہے: بلاول
اسلام آباد‘ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر نٹالی بیکر اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ روبینہ خالد نے بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ بی آئی ایس پی کے نئے بنکنگ ماڈل کے تحت رقوم منتقلی کا عمل مزید شفاف بنایا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک انقلابی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔