عالمی بینک پاکستان کی ترقی میں کلیدی شراکت دار ہے، 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر شکر گزار ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں ایک مؤثر اور کلیدی شراکت دار کے طور پر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری پر اس کی شکر گزار ہے۔
وزیراعظم نے یہ بات عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز، اینا بیئرڈہ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جو جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔
اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آفت کے دوران عالمی بینک نے متاثرین کی مدد میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔
عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بیئرڈہ نے وزیراعظم کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عالمی بینک کے مابین تاریخی شراکت داری کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کے لیے اہم اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت، پائیدار ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا اور ترقیاتی ترجیحات کا درست تعین عالمی بینک کے لیے قابل تقلید ماڈل بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک دنیا بھر میں اب پاکستان ماڈل کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینحسین سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینا بیئرڈہ پاکستان ماڈل عالمی بینک وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اینا بیئرڈہ پاکستان ماڈل عالمی بینک وزیراعظم شہباز شریف ہوئے کہا کہ عالمی بینک انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور پولینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان سیاسی مشاورت کا نواں دور وارسا میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ محمد ایوب نے کی جبکہ پولش وفد کی قیادت سیکریٹری آف اسٹیٹ ولادیسواف بارتوسزوفسکی نے کی۔
ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا، اعلیٰ سطح دوروں، پارلیمانی تبادلوں اور مسلسل مکالمے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور یورپ کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مشاورت کا اگلا دور 2026ء میں اسلام آباد میں ہو گا۔