آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت، آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔]شہباز شریف کی موجودگی میں وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھا، وزیرِ اعظم اور آذری صدر کی آج خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔وزیرِ اعظم کے حالیہ دورے سے قبل نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ، پاکستانی سفارتی مشن اور وفود کی سطح ہر اس معاہدے کے پہلو طے ہوئے۔دونوں ممالک کے مابین پاکستان آذربائیجان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مزید تبادلہ پر بھی اتفاق ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے سرمایہ کاری
پڑھیں:
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے اجلاس کی مثالی میزبانی پر صدر الہام علییف کو مبارکباد پیش کی اور آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر صدر الہام علییف کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دہرائی۔
ای سی او سربراہی اجلاس،وزیراعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات
مزید :