بیجنگ :سینیگال کے وزیر اعظم عثمان سونکو نے موسم گرما کے ڈیووس فورم میں اپنی حالیہ شرکت کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے چین میں قیام کے دوران چین کے شہر ہانگچو، تیانجن اور بیجنگ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ لاجسٹکس کے شعبوں میں چین کی جدید ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی کامیابیوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی حیرت انگیز ترقی کا احساس نہ صرف نسبتا کم ترقی یافتہ ممالک کو ہو گا بلکہ انہیں یقین ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں ممالک بھی نقل و حمل، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے بہت سے شعبوں میں چین کی موجودہ کامیابیوں کی مخلصانہ تعریف کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے مسلسل 16 سالوں سے افریقہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ گزشتہ سال چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں چین نے اعلان کیا کہ وہ سینیگال سمیت 33 افریقی ممالک کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دے گا۔ سونکو نے کہا کہ سینیگال اور چین کے درمیان تعلقات ترقی کے بہت اچھے مرحلے میں ہیں .

یہ تعلقات مشترکہ اصولوں اور اقدار پر مبنی ہیں، جو تعاون کی بنیاد ہیں جسے ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بین الاقوامی امور میں دونوں ممالک کا بہت سے اہم معاملات پر ایک جیسا موقف ہے اور فریقین نے کثیر الجہتی میکانزم میں قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھا ہے جو سینیگال اور چین نیز افریقہ اور چین کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور اتفاق رائے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

سینیگال کے وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ستقبل میں ہم اس نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایک دور اندیش اور پرعزم انیشی ایٹو ہے جو صدر شی جن پھنگ کے تزویراتی وژن اور قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔ سینیگال مغربی افریقی خطے کا پہلا ملک تھا جس نے اس انیشی ایٹو میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کے لئے صدر شی جن پھنگ کے ’’دس شراکت داری اقدامات ‘‘خوش آئند ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ترقی کے اگلے مرحلے کی تیاری کے لئے تمام شریک ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تھا کہ

پڑھیں:

ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سیاسی سازش کی وجہ سے کشمیر میں ایک خلا پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملکی اور عالمی سطح پر کشمیر کی نمائندگی کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے پارلیمانی ساتھیوں اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کشمیری عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں ان کو مایوس نہیں کروں گا، کشمیریوں کے جو مسائل ہیں ان کا سیاسی حل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • ترقی کی چکا چوند کے پیچھے کا منظر
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو