وزیراعظم آج جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبہ کا افتتاح کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 35 روز کی ریکارڈ مدت میں انڈر پاس پراجیکٹ مکمل ہوا ہے۔
اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد کے شہری سگنل فری اور باسہولت سفر کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انڈر پاس
پڑھیں:
پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دیدی
پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دےدی ۔تفصیلات کے مطابق ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم چند گھنٹوں قبل چین پہنچی، بغیر پریکٹس کئے میچ کھیلا تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے دوسرے کواٹر میں ایک تیسرے میں دو اور آخری کواٹر میں پانچ گول کئے۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو دو گول کئے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔