اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز میں مکمل، وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کل جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کا دورہ کیا اور رات تک فنشنگ ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کام کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، منصوبے سے اسلام آباد کے شہری سگنل فری سفر کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 210 رنز کا ہدف
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا، تاہم سعود شکیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر روسو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 6 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم اننگز کے اختتامی لمحات میں دنیش چندی مل اور فہیم اشرف نے جارحانہ اننگز کی اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے زیادہ کر دیا۔ چندی مل 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف نے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈی وارشیوس اور سلمان ارشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ شکست خوردہ ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا۔