لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے دائر اعتراض شدہ درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، جس پر عدالت کے رجسٹرار آفس نے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے اعتراض عائد کیا تھا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ جلد آفس کے اعتراضات دور کر دیں گے۔

شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے احتجاج ناکام ہونے کی اندرونی وجہ بے نقاب کردی

عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ اگر اعتراضات دور کر دیے جائیں تو کیس کو نمبر الاٹ کیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بیک وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں، جو کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی شخص بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہو سکتا، لہٰذا بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی نااہلی کے لیے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔

اداکارہ نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نے پرانی تصویر شیئر کر دی 

عدالت نے مزید کارروائی اعتراضات کے ازالے سے مشروط کرتے ہوئے کیس کی سماعت مؤخر کر دی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایل پی پر پابندی کیخلاف درخواست اعتراض لگاکر نمٹا دی
  • وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • وزیراعظم نے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی، بلاول بھٹو زرداری کا انکشاف
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو