اسلام آباد میں زمین کی خورد برد؛ نیب تحقیقات کیخلاف سماعت کیلیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف کیس میں سماعت کے لیے بننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا ڈویژن بینچ بھی ٹوٹ گیا ۔
بینچ میں شامل جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں پٹیشنر کے وکیل رہ چکے ہیں، جس پر انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کرنا تھی ۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر 2 رکنی بینچ نے کیس میں نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوادی ہے۔
اس سے قبل کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ دو بار تبدیل ہوا تھا۔ پہلی بار 28 اپریل کو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا بینچ تبدیل کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد مئی کے دوسرے ہفتے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی جگہ جسٹس ثمن رفعت کو بینچ میں شامل کیا گیا تھا ۔
گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس نے ججز ڈیوٹی روسٹر سے جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ہی ختم کردیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد سے متعلق ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں زمین کی خورد برد اسلام آباد
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :