پی ایس ایل، اسلام آباد کے اہم کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ فرنچائز نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکس ہیلز ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز فائنل کی دوڑ سے باہر، لاہور قلندرز کی امیدیں برقرار
الیکس ہیلز نے بھی ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے لیے محض ایک ٹیم نہیں بلکہ خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں ٹیم کے ساتھ واپسی ایک شاندار تجربہ رہی اور وہ پلے آف مرحلے میں ٹیم کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ ہیلز نے وعدہ کیا کہ وہ اسپین سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔
اگرچہ ہیلز نے اس سیزن میں صرف 2 میچز کھیلے، لیکن وہ مختصر قیام کے دوران بھی اپنا اثر چھوڑ گئے۔ خاص طور پر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انہوں نے صرف 35 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 251.
مزید پڑھیں: پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر
تاہم اگلے میچ میں، جو کوالیفائر 1 تھا، ہیلز بدقسمتی سے دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، اور اسلام آباد یونائیٹڈ 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ براہ راست فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور اب وہ کوالیفائر 2 میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے ایلمنیٹر میچ کے فاتح لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔ یہ اہم میچ 23 مئی (آج) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
(پی ایس ایل) سیزن 10 اسلام آباد یونائیٹڈ الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ لاہور قلندرزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل سیزن 10 اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے لیے
پڑھیں:
فائنل تک رسائی کا موقع اب بھی موجود ہے، سلمان علی آغا
لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
ایلیمینیٹر کا سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔
بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں،
سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں ہم نے زیادہ رنز دیے، لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
بیٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مومنٹم بہت اہم ہوتا ہے کہ اگر ٹیم کا مومنٹم صحیح سمت میں ہو تو نتائج بھی بہتر آتے ہیں، ہم اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائک ہیسن ایک بہترین کوچ ہیں، وہ ٹیم کا ماحول مثبت رکھتے ہیں اور کھلاڑیوں کو اعتماد دیتے ہیں۔ ان کی کوچنگ سے ٹیم کو فائدہ پہنچا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شکست کے حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ چند غلطیوں کی وجہ سے ٹیم کو نقصان ہوا کہ آخری اوورز میں ہم نے غیر ضروری رنز دیے اور بیٹنگ میں وکٹیں جلدی گرنے سے ہمارا پلان متاثر ہوا، جس کا نتیجہ ہمارے خلاف گیا۔