Express News:
2025-07-08@10:21:35 GMT

جارح مزاج کرکٹر دوست کی شادی کیلئے پی ایس ایل چھوڑ گئے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی دفاعی چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلے آف مرحلے میں ٹیم کو چھوڑ کر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں اہم معرکے سے قبل اپنی فرنچائز کا ساتھ چھوڑ گئے۔

انگلش کرکٹر اپنے دوست کی شادی میں شرکت کیلئے پاکستان سے اسپین روانہ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اہم کھلاڑی یونائیٹڈ کا ساتھ چھوڑ گیا

ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟

گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایلیمینیٹر: قلندرز نے کنگز کو شکست دیکر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایلکس ہیلز 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے گئے تھے۔

پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیمنیٹر 2 لاہور قلندرز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-9 سے شکست دیدی

چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیدی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان کی جانب سے آسام حیدر نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی۔عبداللہ اعوان، زبیر لطیف اور عاطف علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم کے عدیل نے یکے بعد دیگرے دو گول ،عاطف علی نے اپنا دوسرا گول سکور کیا۔سری لنکا ٹیم کھیل کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 8جولائی کو بنگلادیش کے خلاف جبکہ 9 جولائی کو پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • انڈر18 ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی
  • انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • بیرونی کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے، وزیراعظم
  • ومبلڈن 2025: نوواک جوکووچ کی فتح، کوارٹر فائنل میں رسائی
  • اماراتی کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
  • انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-9 سے شکست دیدی
  • شہری فلیٹ خریدنے سے پہلے منظوری کی جانچ یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • بھارت کیساتھ اسرائیل تھا، چین اور ترکیہ ہمارے دوست، جنگ خود لڑی: خواجہ آصف
  • ترکیے اور چین ہمارے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی: وزیردفاع
  • داتا دربار پر مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے، اسحاق ڈار