Nawaiwaqt:
2025-05-23@17:25:07 GMT

آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز عطا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز عطا

اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران قوم کے بیٹے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انتہائی کم وقت میں جارح دشمن کو اپنے گھٹنوں کے بل جھکنا پڑا اور اسے زندگی بھر کیلئے سبق سکھایا گیا۔ ہم امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے اسی اتحاد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز عطا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج قومی فخر کا دن ہے اور ملک کیلئے اس کی تاریخی اہمیت ہے۔  ہم اپنے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بہادر مسلح افواج کی قیادت کی ہے اور پاکستان کے دشمن بھارت  کے  تکبر اور غرور کو خاک میں ملا کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری مسلح افواج نے نہ صرف ملکی سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ دشمن کی سرحدوں کے اندر جا کر جنگ لڑی اور انتہائی کم وقت میں جارح دشمن کو اپنے گھٹنوں کے بل جھکنا پڑا اور اسے زندگی بھر کیلئے سبق سکھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تنازعہ اور سفارتکاری کے اس مشکل دور میں ہمیں اس کامیاب فوجی فتح کو اخلاقی اور سفارتی جیت کے طور پر یاد رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی نمایاں کامیابی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ اور بے خوف قیادت کے باعث حاصل ہوئی۔ انہوں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ مسلح افواج کی قیادت کی۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے قوم کو یہ شاندار فتح حاصل ہوئی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ان کی مادر وطن کیلئے قابل قیادت، بلند حوصلگی اور شاندار خدمات ہیں۔ ان کو انتہائی باوقار فوجی اعزاز بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا جا رہا ہے۔ ان کی کمان میں آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی و علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ان کی بلند حوصلگی جنگ کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہے گی اور نسل نو اس سے حوصلہ افزائی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے  دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پرسکون اور متاثر کن قیادت کا مظاہرہ کیا جو کہ بہادری، وژن، یقین،  دور اندیشی، نظم و ضبط اور عزم کی عمدہ مثال ہے۔ یہ پوری قوم کیلئے ایک مثال ہے جب عسکری اور سیاسی قیادت نے مل کر دن رات کام کیا۔ اس طرح کی مشترکہ کوششوں اور غیر متزلزل عزم سے معاشی چیلنجز اور غیر ملکی سرپرستی میں سب سے بڑے خطرے دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ خضدار میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ میں پوری قوم کی طرف سے مادر وطن کے بیٹے کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں جس نے پاک فوج کیلئے شاندار روایات کو فروغ دیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ ہماری تاریخ میں زندہ رہیں گی۔ ہم امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے اسی اتحاد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ تقریب میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ، سروسز چیفس، غیر ملکی سفراء، صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزراء  اعلیٰ اور صوبائی گورنرز سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے۔ آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہماری افواج وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ ہمارے بھرپور جواب نے دنیا  پر ہماری صلاحیت ثابت کر دی ہے۔ وہ جمعرات کو ایوان صدر میں سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا مقصد قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز قابل فخر لمحہ ہے۔ فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی ہے۔ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔ دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی۔ ہمارے بھر پور جواب نے دنیا  پر ہماری صلاحیت ثابت کر دی ہے۔ علاوہ ازیں عسکری حکام نے کہا کہ ہمیں ذہن میں رکھنا چاہئے کہ غزوہ بدر میں 313 تھے۔ پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا ہے۔ نبی اکرم ﷺ کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح عطا کی۔ اللہ کا فرمان ہے دشمنوں کو تم نہیں میں قتل کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی تائید ہو تو دشمنوں پر پھینکی گئی ریت کی مٹھی بھی میزائل بن جاتی ہے۔ دشمن پر غلبہ پاکستان کیلئے غیبی مدد تھی۔ الحمد للہ! ہم نے ایسا وار کیا کہ دشمن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ دشمن کو وہ زخم پہنچایا ہے کہ وہ جارحیت کی جرات نہیں کر سکتا۔ ایسی جنگ لڑی کہ دشمن کیلئے جنگ میں کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ جنگ بندی کیلئے بھارت نے مصالحت کاروں کے ذریعے ہم سے رابطہ کیا۔ جنگ بندی کیلئے بھارت نے جو ترلے کئے بتا نہیں سکتے۔ خضدار واقعہ کے درندوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ معصوم بچوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ خضدار واقعہ کے درندوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ پاکستان میں دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے۔ پاکستانی میڈیا نے دشمن میڈیا  کو منہ توڑ جواب دیا۔ مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کا اعزاز بیٹن ا ف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مسلح افواج کی قیادت پوری قوم نے دنیا

پڑھیں:

میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی ہے۔

ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔

خیال رہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ دی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازا

آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، آج کی تقریب کا مقصد بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
  • میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ کا اعزاز دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
  • صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ کا اعزاز دیا
  • آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا
  • جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا،صدر اور وزیر اعظم نے ایوارڈ دیا
  • جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل بن گئے( اعزاز قوم کی امانت، جسے نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم قربان، آرمی چیف)