امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاکستان خطے میں تنازعات کے حل کیلئے امریکہ کیساتھ کھڑا ہے: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد‘ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر نٹالی بیکر اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ روبینہ خالد نے بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ بی آئی ایس پی کے نئے بنکنگ ماڈل کے تحت رقوم منتقلی کا عمل مزید شفاف بنایا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک انقلابی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری روبینہ خالد نے
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران غزہ میں جاری جنگ اور ممکنہ جنگ بندی سمیت مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رہنما خطے میں امن کے قیام اور اسرائیل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
ٹرمپ سے ملاقات سے قبل نیتن یاہو نے واشنگٹن ڈی سی کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر اور نیویارک میں اسرائیلی قونصل جنرل سے مشاورت کی۔ نیتن یاہو آج ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب اسٹیو وٹ کوف سے بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مقامی اسپتال حکام کے مطابق تازہ حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ محصور علاقے کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کے باعث جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی برادری اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہے۔