بلاول بھٹو سے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے امریکی سفیر نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی ۔
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے امریکی سفیر نٹالی بیکر آج زرداری ہاؤس پہنچ گئیں، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے ۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
ہاتھوں میں ہاتھ، چہروں پر مسکراہٹیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سیاسی قیادت کی تصاویر وائرل، چہل قدمی بھی کی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تاہم اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی اور گپ شپ ہوئی۔
تفصیل کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا، تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا.
حکومت نے زوال پذیر صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دیدی
بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علییف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے.
مزید :