کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیالکوٹ کے رہنما طلعت جعفری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوس سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی اہلیہ،بیٹی کائنات طلعت اور بیٹے عون جعفری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مرحوم طلعت جعفری کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،شہری اشبا کامران نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیاہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کے رکن ہیں،الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت 2سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی،بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات،کروڑوں روپےکے اعزازیے  4مختلف مراحل میں دیئے گئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات
  • گلگت بلتستان کے عوام کو ڈوگرہ دور کے کالے قانون کے خاتمے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو
  • بھارت جسے نیا نارمل کہہ رہا ہے اسے جاری رکھنا بھارت کے حق میں بھی نہیں: بلاول بھٹو زرداری
  • لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کیخلاف پٹیشن گمراہ کن ہے: ندیم افضل چن
  • بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے، شازیہ مری
  • بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے: شازیہ مری
  • بھارتی پروپیگنڈا کا جواب دینے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں آج شام بریفنگ ہوگی
  • بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر