بلاول بھٹو زرداری سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک ملاقات میں چیئرپرسن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرپرسن نے بتایا کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نیو بینکنگ ماڈل کے تحت رقوم کی منتقلی کے عمل کو مزید شفاف بنایا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے کامیاب ماڈل کو آج پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بلاول بھٹو زرداری کہ بینظیر
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خارجہ اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،شہری اشبا کامران نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور بلاول بھٹو کو فریق بنایا گیاہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز دونوں کے رکن ہیں،الیکشن ایکٹ کے تحت بیک وقت 2سیاسی جماعتوں کی رکنیت نہیں رکھی جاسکتی،بلاول بھٹو الیکشن ایکٹ کے تحت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات،کروڑوں روپےکے اعزازیے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے
مزید :