2025-09-18@00:51:39 GMT
تلاش کی گنتی: 37

«ایتھلیٹ مونا خان»:

    بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔ نیرج چوپڑا نے کوالی فائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کےلیے کوالی فائی کرلیا۔ پاکستان کے ارشد ندیم بھی آج جیولین تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان ایکشن ہونگے۔ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں۔ ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دوایتھلیٹس موجود ہیں۔ فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ Post Views: 6
    8 مرتبہ اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ خود کو دوبارہ ’انسان‘ محسوس کرنے لگے ہیں، یہاں تک کہ چند سیڑھیاں چڑھنے سے بھی ان کی سانس پھول جاتی ہے۔ دنیا کے تیز ترین انسان کہلانے والے جمیکن اسپرنٹر 2017 میں ایتھلیٹکس سے ریٹائر ہوئے تھے، اب 39 سالہ بولٹ ایڑی کے پٹھے کے زخم کی وجہ سے دوڑ نہیں سکتے اور زیادہ تر ورزش جِم تک محدود رکھتے ہیں۔ میدان سے ہٹنے کے بعد کی زندگی ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گفتگو کرتے ہوئے یوسین بولٹ نے بتایا کہ اب ان کی روزمرہ زندگی ان کے کیریئر کی شدت سے بالکل مختلف ہے۔ ’عام طور پر میں...
    ریکیاوک (اسپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے معروف ایکسٹریم ایتھلیٹ روس ایجلی نے دنیا کو حیران کر دینے والا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل طویل سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ 39 سالہ ایجلی نے یہ غیر معمولی مہم 17 مئی کو شروع کی اور 8 ستمبر کو ریکیاوک پہنچ کر اختتام کیا۔ چار ماہ پر مشتمل اس سفر میں انہیں منجمد پانی، بلند و بالا لہروں اور خطرناک سمندری حیات جیسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایجلی کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور کٹھن چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ نے انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع دیا اور یہ تجربہ...
    زیورخ: بھارت کے دو بار کے اولمپکس میڈلسٹ نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل نہ جیت سکے۔ نتائج جرمنی کے جولین ویبر نے 91.51 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ نیرج چوپڑا 85.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور پر محدود رہے۔ تھائی لینڈ کے والکوٹ نے 84.09 میٹر کے ساتھ برانز جیتا۔ دیگر تفصیلات نیرج اور ویبر کے درمیان 10 میٹر کا فرق رہا۔ پاکستان کے ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلے میں شریک نہ ہو سکے۔ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا اب ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آمنے سامنے آئیں گے۔ Post Views: 2
    عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اور شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی صحت سے متعلق بعض مسائل اب بھی کھیلوں کے اداروں کی توجہ سے محروم ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی رپورٹس اور کھلاڑیوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مخصوص ایام کے دوران خواتین ایتھلیٹس کو ایسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے جو ان کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلی میرا تھن دوڑ، خواتین ایتھلیٹس کو اجازت نہ مل سکی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائیکلسٹ سیڈرین کیربوہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بعض اوقات کھلاڑی وزن کم رکھنے کے دباؤ میں غذائی کمی کا شکار...
    ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ارشد ندیم پاکستان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ بین الاقوامی اور ایشین چیمپیئن ارشد ندیم جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ ارشد ندیم کو اولمپکس اور ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
    پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی معیار کے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے 2023ء میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کے لیے...
    پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہیٰ نے امریکی شہر بوسٹن میں منعقدہ معروف میراتھون دوڑ میں شلوار قمیص پہن کر حصہ لیا اور 3 گھنٹے 26 منٹ میں ریس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ اعلامیے کے مطابق یہ وقت قومی لباس میں میراتھون مکمل کرنے کا تیز ترین ریکارڈ ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ نے دانش الہیٰ کو اس شاندار عالمی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ چیمپیئنز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ہم سپورٹس کی ترقی اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔   View this post on Instagram   A post shared by Margalla Trail Runners (@margallatrailrunners) مزید پڑھیں: میراتھون رنر مونا خان یونان میں...
    12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا،چین کے شہر چینگ ڈومیں ہونے والے گیمز17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز میں 34 کھیلوں کے 60 ڈسپلن میں 253 میڈلز کے لیے مقابلہ ہوگا۔ان گیمز میں 116 ممالک اور خطوں  کے 6ہزار679 ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہیں۔ ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ عالمی گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے قومی جھنڈے اٹھائے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ عالمی گیمز کے آغاز کے ساتھ ہی آئی اوسی، انٹرنیشنل ورلڈ...
    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  ارشد ندیم کے معالج نے انہیں مکمل صحت یابی تک ایونٹ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں جہاں ان کی فزیو تھراپی اور فٹنس ٹریننگ جاری ہے۔  انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو بحالی کے عمل میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ قومی ایتھلیٹ کی سرجری کیمبرج، انگلینڈ میں معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی تھی، جس کے بعد سے ارشد ندیم کا بحالی پروگرام وہیں جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا...
    کراچی: ورلڈ ایتھلیٹکس نے ویمنز ایونٹس میں شرکت کرنے والی تمام کھلاڑیوں کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کے مقابلوں کی شفافیت اور منصفانہ سطح کو برقرار رکھنا ہے۔ کھلاڑی کو ’’ایس آر وائی‘‘ نامی ٹیسٹ زندگی میں ایک بار ہی کروانا ہوگا۔ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نتائج منفی ہوں گے وہی خواتین کیٹیگری میں شرکت کر سکیں گی اور ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہشمند ایتھلیٹکس کو یکم ستمبر تک ٹیسٹ کے نتائج لازمی جمع کروانے ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹرانسجینڈرز کو...
    گجرانوالہ: اسپانسر شپ نا ملنے پر پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ماس ریسلنگ ایتھلیٹ سعد راجپوت کا دورہ منگولیا خطرے میں پڑ گیا۔ قومی ایتھلیٹ سعد راجپوت نے یکم اگست کو منگولیا میں ہونے والی ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کرنی ہے، اس ایونٹ میں بھارت سمیت 55 ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہوں گے۔ سعد راجپوت کا کہنا ہے کہ ماس ریسلنگ کے 65 کیٹگری مقابلوں میں شرکت کیلئے مکمل تیار اور فٹ ہوں اور سفر کے تمام انتظامات مکمل ہیں، اسپانسر شپ مل جائے تو پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ شروع ہونے میں دو روز باقی ہیں، اگر اسپانسر شپ نا ملی تو شرکت سے محروم ہوجائوں گا۔ سعد راجپوت...
    جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز برلن(آئی پی ایس )جرمنی میں جاری ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب ہو گئے ہیں۔ پاکستانی دستے میں شامل شازل احمد اور ندیم علی گزشتہ 2 روز سے نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، قومی دستے میں شامل آفیشل غائب ہونے والے ایتھلیٹس سے رابطہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے, تاہم دونوں ایتھلیٹس سے کوئی رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔ پاکستانی دستے کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے اور ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، دونوں ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، غائب ہونے والے ایتھلیٹ ساتھی کھلاڑیوں کو...
    ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025 کے لیے جرمنی جانے والے پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس غائب ہوگئے۔ ورلڈ یونیورسٹی گیمز جرمنی کے مختلف شہروں میں جاری ہیں جہاں پاکستانی دستے میں شامل شاذل احمد اور ندیم علی دو دن سے غائب ہیں۔ دونوں ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شرکت کی لیکن 24 تاریخ کے بعد ایتھلیٹس یونیورسٹی گیمز سے غائب ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، وہ دونوں ساتھی کھلاڑیوں کو بتاکر نا معلوم جگہ گئے ہیں، جس پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اگر انہوں نے غائب ہونا ہوتا تو بتاکر نہیں جاتے۔ پاکستانی دستہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، امید...
    ایران کے قومی پیڈل ٹیم کے معروف کھلاڑی پارسا منصور جمعہ کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے۔ یہ حملے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر کیے گئے جن میں کئی فوجی افسران، سائنسدان اور عام شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کے نئے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی کون ہیں؟ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارسا منصور 13 جون کی صبح تربیتی سیشن کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ حملے کی زد میں آ کر شہید ہو گئے۔ وہ ایران میں پیڈل کھیل کے ابھرتے ہوئے ستارے اور ایک محنتی کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ایرانی ٹینس فیڈریشن اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے پارسا منصور کی شہادت پر...
    سوئٹزرلینڈ میں ایک دلیر ریکارڈ ہنٹر نے اپنی طاقت اور برداشت کا ایسا مظاہرہ کیا جس پر ہر کوئی حیران ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سوئس پاورلفٹر ایلیس مائر نے نہایت سرد موسم میں صرف سوئمنگ ٹرنک پہن کر تقریباً 2 گھنٹے تک برف میں دفن رہ کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے ایک گھنٹے 45 منٹ کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 گھنٹے اور 7 سیکنڈز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ بھی پڑھیں:’ویر وولف سنڈروم‘ کیا ہے؟ اس میں مبتلا نوجوان گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ کیسے بنا؟ مائر کا کہنا تھا کہ سخت ٹھنڈ...
    نائجیریا میں قومی کھیلوں کے ٹورنامنٹ سے واپسی پر پیش آنے والے المناک بس حادثے میں 21 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ ہفتے کی دوپہر نائجیریا کی ایک مرکزی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس کانو سے اوگن ریاست کے درمیان تقریباً 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے واپس جا رہی تھی۔ نائجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (FRSC) کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی تھکن یا تیز رفتاری ہوسکتی ہے، کیونکہ بس طویل رات بھر کا سفر طے کرچکی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی دوسرا وہیکل شامل نہیں تھا۔ جاں بحق افراد میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑی شامل تھے، جنہوں نے نیشنل اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025 کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو گولڈ میڈل پیش کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ، پانچ لاکھ کے چیک دئیے وزیراعلی مریم نواز شریف نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو پر مبارکباد مونا خان اور محمد یوسف...
    اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی دنیا بھر کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ایتھلیٹ، جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی۔مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’کھیلتا پنجاب‘ پروگرام کے تحت کھیلوں کے فروغ اور خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں منعقدہ پہلی...
    پیسوں کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوربز نے 2025 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ۔ پرتگالی فٹبالر مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹار فٹبالر نے 12 ماہ میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائے۔ امریکن باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کری نے 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کمائے۔ باکسر ٹائیس فیوری تیسرے، امریکی فٹبالر ڈیک پریسکاٹ چوتھے اور لیونل میسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ میسی کی آمدنی 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔ Post Views: 5
    لندن میراتھن 2025 میں خواتین کی کیٹیگری میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ آصیفہ مقررہ فاصلہ 2 گھنٹہ 15 منٹ 50 سیکنڈز میں جبکہ مردوں میں کینیا کے سیباسشین ساوے 2 گھنٹہ 2 منٹ 27 سیکنڈز میں طے کرکے فاتح قرار پائے۔ یوگینڈا کے جیکب کپلیمو 2 گھنٹہ 3 منٹ 37 سیکنڈز میں جبکہ  کینیا کے 2 گھنٹہ 4 منٹ 20 سینکڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کی کیٹگری میں کینیا کی جوسلین کیپکوسگی دوسرے نمبر پر جبکہ ہالینڈ کی صفان حسان تیسرے نمبر پر رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی خاتون فریج اٹھا کر میراتھن دوڑیں گی دنیا بھر کی 6 بڑی میراتھن ریس میں ایک لندن میراتھن 2025 میں 56 ہزار سے زائد ایتھلیٹس...
    بھارت کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے پاکستانی جیولن تھرو کے اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کو بنگلورو میں ہونے والے ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں شرکت کی دعوت دینے پر اٹھنے والے تنازع پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ دعوت پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے سے 2 روز قبل دی گئی تھی اور اس کا مقصد کھیل کے فروغ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ نیرج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں عموماً کم بولنے والا انسان ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں۔ میرے ملک سے محبت اور اپنے خاندان کی عزت پر سوال...
    نیویارک: امریکہ کی ریاست نیویارک میں ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں سابق MIT فٹبال پلیئر اور 2022 کی NCAA وومن آف دی ایئر کرینا گروف اپنے خاندان کے پانچ افراد سمیت جاں بحق ہو گئیں۔ یہ حادثہ کوپیک نامی دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں Mitsubishi MU-2B نامی دو انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ کرینا کے والد ڈاکٹر مائیکل گروف چلا رہے تھے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کرینا کی والدہ ڈاکٹر جوئے سینی، بھائی جیرڈ گروف، جیرڈ کی ساتھی الیکسیا، اور کرینا کے بوائے فرینڈ جیمز سانٹورو شامل تھے۔ یہ تمام افراد فیملی گیٹ ٹوگیدر اور سالگرہ منانے جا رہے تھے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ...
    سوشل و میڈیا منیجر اسپیشل اولمپک پاکستان پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی تو خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں مگر کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی یا ملکی حالات انھیں وہ مواقع فراہم نہیں کرتے جس سے وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور اظہار کرسکیں،البتہ بات اگر اسپیشل گیمز کے حوالے سے کی جائے تو اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم نے ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار اسپیشل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو تراشتے ہوئے انھیں تمام سہولیات فراہم کی ہیں،اس کی بدولت اسپیشل کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے دنیائے کھیل میں سبز ہلالی پرچم کوسربلند کیا ہے۔ اس کی تازہ مثال حال ہی...
    کراچی: اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ اٹلی پہنچ گیا۔ میلان ایئر پورٹ پر اسپیشل اولمپکس اٹلی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا استقبال کیا جس کے بعد پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس اور آفیشلز میلان ایئرپورٹ سے ٹیورین کے لیے روانہ ہوگئے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Special Olympics Pakistan (@s.o.pakistan) ورلڈ ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب 8 مارچ کو ٹیورین کے اینالپی ایرینا میں منعقد ہوگی جس میں 93 سے زائد ممالک کے 1500 سے زائد ایتھلیٹس اور 2000 رضا کار شرکت کریں گے۔ اسپیشل ونٹر گیمز میں 25 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت میں پاور لفٹنگ کے دوران گردن پر 270 کلو وزنی راڈ گرنے سے بھارتی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے بیکانیر میں ایک 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی جم میں لفٹنگ کے دوران حادثے میں موت واقعع ہو گئی۔ وہ جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ تھیں۔ پریکٹس کے دوران 270 کلو گرام وزنی راڈ ان کی گردن پر گری جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ خاتون ایتھلیٹ کے مینیجر تیواری نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرینر جم...
    بھارت کی ریاست راجستھان میں نوجوان خاتون ایتھلیٹ ٹریننگ کے دوران 270 کلو وزن گردن پر گرنے سے ہلاک ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی موت جِم میں ٹریننگ کے دوران ہوئی۔ بھارتی پولیس کے مطابق نوجوان خاتون کھلاڑی کی موت وزن اٹھاتے ہوئے گردن ٹوٹنے سے ہوئی۔ حادثے کے فوراً بعد یشتیکا اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جِم میں ٹرینر بھی موجود تھا جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں، اہلِ خانہ نے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد بدھ کو لاش ورثاء کے حوالے کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے مطابق ٹرانس جینڈر افراد کو اب خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ اس آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو اسکول اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہیں گے، ان کی فنڈنگ روک دی جائے گی۔ امریکی صدر نے اس موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا، ''خواتین کے کھیلوں میں اب اس مسئلے کے باعث جاری 'جنگ‘ ختم ہوچکی ہے۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا، ''ہم خواتین ایتھلیٹس کی کھیلوں میں برابر نمائندگی کا دفاع کریں گے۔ ہم مردوں کو خواتین اور لڑکیوں کو...
    واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گرائونڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گراؤنڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔واضح رہے...
    چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رکشہ ڈرائیور نے بھارتی مارشل آرٹسٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔  ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ  نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قدیم ترین اعلیٰ تعلیمی ادارے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کس مسلمان ملک کے نام رہا؟ ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں...
    بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 بار کے جیولن تھروور اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خبر شئیر کی۔ پوسٹ میں نیرج نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ نیرج چوپڑا کی اہلیہ کون ہیں؟ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ بطور اسپورٹس منیجر...
    بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ہر اس نعمت کے لیے شکرگزار ہیں جس نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو اس لمحے تک اکٹھا کیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانی نے نئی دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا سے  اسپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
    بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بھارت کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ اور دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "نیرج (دل کا ایموجی) ہیمانی، محبت کے بندھن میں بندھے۔"         View this post on Instagram                       A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) اگرچہ پوسٹ میں شادی کی زیادہ تفصیلات نہیں دی گئیں، لیکن نیرج کے اس اعلان نے ان کے مداح حیران ہیں کیونکہ ایتھلیٹ اپنی زندگی کو نجی رکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کی اہلیہ کا نام ہیمانی مور ہے اور وہ سونی...
    امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرانس جینڈرز ایتھلیٹس کو خواتین کھیلوں میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا امریکی ایوانِ نمائندگان نے خواتین اسپورٹس میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کے بل کو اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 ووٹ ڈالے گئے، جن میں دو ڈیموکریٹس کے ووٹ بھی شامل تھے۔ تاہم، یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جانا باقی ہے، جہاں اس کے قانون بننے کے امکانات کم ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد، ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو ان اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا، جو فیڈرل فنڈنگ حاصل کرتی ہیں۔ ادھر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ...
    امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جو جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے کھلاڑیوں کو خواتین کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے سختی سے روک دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں اکثریت رکھنے والی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے حق میں 218 ارکان نے ووٹ دیے۔ بل میں جنس کی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی تولیدی حیاتیات اور جینیات کی بنیاد پر ہونے والی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔ پیدائشی مرد کی شناخت رکھنے والا بعد میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروالے اور لڑکی بن جائے تو اسے خواتین کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں بطور خاتون کھلاڑی کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔...
۱