یوم آزادی پر نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کا قوم کے نام پیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
جشنِ آزادی کے موقع پر ارشد ندیم پاکستان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔
بین الاقوامی اور ایشین چیمپیئن ارشد ندیم جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ ارشد ندیم کو اولمپکس اور ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اورآخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔