پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر

ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی معیار کے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

انہوں نے 2023ء میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کے لیے پہلا اولمپکس ٹریک اینڈ فیلڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی بنے۔

یہ بھی پڑھیں:اولمپیئن ارشد ندیم نے انعامات کی حقیقت بتا دی

انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری قوم اور خصوصاً پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ان کا ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اگر محنت، عزم اور اللہ پر یقین ہو تو دنیا کی کوئی طاقت کامیابی سے نہیں روک سکتی۔

یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

14 اگست ارشد ندیم اولپیئن ارشد ندیم پاکستان ریکارڈ ہولڈر یوم آزادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 14 اگست پاکستان ریکارڈ ہولڈر یوم ا زادی کے لیے

پڑھیں:

گورنر ہاؤس کراچی میں آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم

فوٹو: جیو/اسکرین گریب

گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق، جشن آزادی کنسرٹ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں دنیا کی طویل ترین ایک گھنٹا 16 منٹ کی آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آتش بازی کا ورلڈ ریکارڈ صرف نریندر مودی کو دکھانے کے لیے بنایا، ہم نے تمہیں دنیا میں رسوا کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے آتش بازی میں پوری دنیا کا رکارڈ توڑ دیا، بھارت کو بھی پتا چلا ہے اتنی لمبی آتش بازی کسی آتش فشاں میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جانب سے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، بلاول کا جشنِ آزادی پر پیغام
  • دنیا کو واضح پیغام دیدیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • ’مسلح افواج اور عوام کا اٹوٹ رشتہ اجتماعی قوت کا بنیادی ستون ہے‘: عسکری قیادت کا 78ویں یومِ آزادی پر پیغام
  • یومِ آزادی پر چیف جسٹس کا پیغام: آزادی عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کی ضمانت ہے
  • یومِ آزادی پر صدرِ پاکستان کا قوم کے نام پیغام: اتحاد و قربانی ہی کامیابی کی ضمانت ہے، صدر مملکت
  • پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
  • گورنر ہاؤس کراچی میں آتش بازی کا عالمی ریکارڈ قائم
  • اولمپئن ارشد ندیم لندن میں پنڈلی کی سرجری کراکر لاہور پہنچ گئے