امریکا: ایتھلیٹکس ایونٹ میں اسٹیڈیم میں بیٹھا شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں اسکول ایتھلیٹکس کے دوران انڈور اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یونیورسٹی آف کولوراڈو میں ہونے والے انڈور ایتھلیٹکس گیمز کے ہیمر تھرو مقابلے میں اسٹینڈ میں بیٹھا شخص گیند لگنے سے انتقال کر گیا۔
کولوراڈو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ کی تھرو انڈور گراؤنڈ میں لگے بیریر کو توڑتے ہوئے اسٹینڈ میں بیٹھے شخص کو لگی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مرنے والا 57 سالہ شخص ایونٹ میں حصہ لینے والے ایک ایتھلیٹ کا باپ تھا۔دوسری جانب کولوراڈو پولیس نے اس افسوس ناک واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ہیمر تھرو مقابلے میں ایک گیند کا وزن تقریباً 7.
راکھی ساونت کا پاکستان میں تیسری شادی کا اعلان، دلہا کا بھی بتا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہیمر تھرو
پڑھیں:
اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔
مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔
ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔