270 کلو وزن گردن پر گرنے سے بھارتی خاتون ایتھلیٹ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بھارت کی ریاست راجستھان میں نوجوان خاتون ایتھلیٹ ٹریننگ کے دوران 270 کلو وزن گردن پر گرنے سے ہلاک ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی موت جِم میں ٹریننگ کے دوران ہوئی۔
بھارتی پولیس کے مطابق نوجوان خاتون کھلاڑی کی موت وزن اٹھاتے ہوئے گردن ٹوٹنے سے ہوئی۔
حادثے کے فوراً بعد یشتیکا اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جِم میں ٹرینر بھی موجود تھا جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں، اہلِ خانہ نے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد بدھ کو لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔