ٹھنڈ کا بادشاہ: سوئس ایتھلیٹ نے برف میں 2 گھنٹے گزار کر گنیز ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سوئٹزرلینڈ میں ایک دلیر ریکارڈ ہنٹر نے اپنی طاقت اور برداشت کا ایسا مظاہرہ کیا جس پر ہر کوئی حیران ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سوئس پاورلفٹر ایلیس مائر نے نہایت سرد موسم میں صرف سوئمنگ ٹرنک پہن کر تقریباً 2 گھنٹے تک برف میں دفن رہ کر تاریخ رقم کر دی۔
انہوں نے ایک گھنٹے 45 منٹ کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2 گھنٹے اور 7 سیکنڈز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’ویر وولف سنڈروم‘ کیا ہے؟ اس میں مبتلا نوجوان گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ کیسے بنا؟
مائر کا کہنا تھا کہ سخت ٹھنڈ نے انہیں اتنا پریشان نہیں کیا، جتنا برف کا وزن ان کے لیے تکلیف دہ رہا۔
ان کا یہ مشن جسمانی اہلیت کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنی حدود بڑھانے اور خود پر اعتماد کرنے کی تحریک دینا تھا۔
مائر نے یہ کارنامہ گزشتہ ریکارڈ یعنی ایک گھنٹے 45 منٹ 2 سیکنڈز سے آگے بڑھ کر انجام دیا، جو ایک پولش کھلاڑی نے 2022 میں قائم کیا تھا۔
انہوں نے نہ صرف برف میں برداشت کا مظاہرہ کیا بلکہ انسانی جسم کی ناقابلِ یقین حد تک ٹھنڈ برداشت کرنے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مرغ ہوٹل نے میدان مارلیا، گنیز بک میں شامل
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے مائر کے اس کارنامے کو تسلیم کیا اور اسے ’بیسٹ ٹائم ان فل باڈی کانٹیکٹ ود سنو‘ کا اعزاز دیا۔
کیا یہ صرف ایک ریکارڈ ہی ہے؟یہ چیلنج بظاہر مزاحیہ لگ سکتا ہے، مگر اس کے اندر پوشیدہ پیغام یہ ہے کہ انسان اپنے جسمانی اور ذہنی حدود کو آزما کر حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔
اس واقعے نے شاید موسمِ سرما کے بارے میں عمومی تاثر بدل دیا ہے کہ برف صرف سردی یا تفریح کا ذریعہ ہوتی ہے۔ اب یہ برداشت اور حوصلے کی علامت بھی بن گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلیس مائر برف ریکارڈ ہنٹر فل باڈی کانٹیکٹ ود سنو گنیز ورلڈ ریکارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلیس مائر ریکارڈ ہنٹر گنیز ورلڈ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ
پڑھیں:
بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ