پنجاب میں گرمی کا نیا ریکارڈ؛ عید کے تیسرے دن سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری بے حال
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور سورج نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔
عید کے تیسرے روز لاہور میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کہ ٹھنڈے پانی، شربت اور آئس کریم کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو سر کو کپڑے یا چھتری سے ڈھانپ کر رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔
بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔
اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔
سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔