پنجاب میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے میں 12 جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عرفان کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو شدید ہوسکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ 12جون تک درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، چولستان میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کےدریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 143 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 200 گھر متاثر ہوئے ہیں۔
رات گئے ملتان میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
مظفر گڑھ اور راجن پورمیں بھی تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ جاری رہا۔