عیدالاضحیٰ ، پنجاب میں 11 لاکھ سے زائد مویشی فروخت ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں لائے گئے 15 لاکھ میں سے11 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوگئے، محکمہ بلدیات نے 9 ڈویژنز کی مویشی منڈیوں کے اعداد وشمار جاری کر دیے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں 292 مویشی منڈیاں لگائی گئی تھیں جن میں 15 لاکھ سے مویشی لائے گئے تھے جن میں سے 11 لاکھ سے زائد مویشی فروخت ہوگئے۔
محکمہ بلدیات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں 4 لاکھ 43 ہزار چھوٹے اور 2 لاکھ 22 ہزار بڑے جانور فروخت کیے گئے۔فیصل آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار جانور لائے گئے جن میں سے 88 ہزار فروخت ہوئے، اسی طرح راولپنڈی میں 84 ہزار جانور لائے گئے،جن میں سے 46 ہزار فروخت ہوگئے، سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ عوام کو نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر معیاری سہولتیں فراہم کی گئیں۔
اشتہار
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔