---فائل فوٹو 

ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔

 جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران  مہر صاحبزاد خان  نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

مہر صاحبزاد خان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے، بارش کاسلسلہ مزید دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں بابوسرٹاپ والے علاقے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، لاہور میں ایئرپورٹ کے علاقے میں صبح سے اب تک 108 ملی میٹربارش ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ جنگلی حیات کی کارروائی، کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی

—فائل فوٹو

محکمۂ جنگلی حیات نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف رینجز نے شہر میں خرید و فروخت کے لیے لائے جانے والے کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی۔

ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے درجنوں طوطے عدالتی حکم پر اہلکاروں کی موجودگی میں شاہدرہ جنگل میں آزاد کر دیے گئے۔

اس حوالے سے سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زیر التوا اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کی بنا پر فیصلے پر عملدرآمد روکا نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی، کباڑ کے بڑے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
  • لاہور: محکمۂ جنگلی حیات کی کارروائی، کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • ایران جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہو سکتا، ایرانی وزیر خارجہ