شہداد پور،خاکروبوں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہدادپور(نمائندہ جسارت) جٹیا ٹاؤن کمیٹی میں صفائی نہ ہونے اور تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج، اوور ہیڈ برج بلاک۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے جٹیا ٹاؤن کمیٹی میں کئی دنوں سے صفائی ستھرائی نہ ہونے اور خاکروبوں کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف علاقہ مکینوں اور خاکروبوں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ریلوے اوور ہیڈ برج کو بلاک کر دیا، جس کے باعث اندرون و بیرون شہر جانے والی ٹریفک شدید جام ہو گئی۔خاکروبوں کی فاقہ کشی کا رونااحتجاج میں شامل خاکروبوں، جن میں مختار مسیح بھی شامل تھے نے بتایا کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشن نہ ہونے کے سبب انہیں اپنے بچوں کو اسکول سے نکالنا پڑا ہے۔ہم اس فاقہ کشی سے تنگ آ چکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی بقایا تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں۔علاقہ کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔علاقہ مکینوں، جن میں عرفان اور دیگر نوجوان شامل تھے نے شکایت کی کہ کئی روز سے صفائی نہ ہونے کے باعث ان کے علاقے کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمازیوں اور عام علاقہ مکینوں کا گلیوں سے گزرنا تک محال ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صفائی ستھرائی کا عمل شروع کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔مظاہرین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مطالبات پر فوری توجہ دیں اور مسئلہ حل کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹروں میں دو ہفتے سے پانی کی مسلسل بندش کے بعد پینے کے پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی فوری بحال نہ ہونے پر 4-Kچورنگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2،سیکٹر 3،سیکٹر فائیو اے 1اور فائیو اے 2سمیت ملحقہ علاقوں میں 2ہفتے سے واٹر سپلائی معطل ہے اورمکینوں کو مجبوراً مہنگے داموں ٹینکرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی قلت انتظامیہ کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ شیڈول کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ ٹینکرز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔