میرپورخاص،ڈی سی کی مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) کراچی مخدوش عمارت گرنے کے بعد میرپورخاص کی انتظامیہ نے بھی قدیم مخدوش عمارتوں کے خلاف 13 سال قبل دیے گئے نوٹس پر عملدرآمد کرانے کے لیے سرجوڑ لیے ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو نے اپنے دفتر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوفیصل علی سومرو نے کہا کہ مون سون بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرپور خاص شہر کی مخدوش عمارتوں کو خالی کرایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر چیتن لاکھانی نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے میرپور خاص شہر کی 7 عمارتوں کو 2012 میں مخدوش و خطرناک قرار دیا گیا ہے اور مالکان کو مخدوش عمارتیں خالی کرنے کے لیے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں تاحال مالکان عمارت خالی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تیز بارشوں کے دوران اگر مخدوش عمارتیں گریں گی تو گھر والوں اور عوام کا جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے جس پر ایڈیشنل ٹپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو نے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مخدوش و خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں دی جائے تاکہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ عمارتیں خالی کر دیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی چیتن لاکھانی کے مطابق میرپورخاص شہر میں 7 عمارتیں جو کہ شاہی بازار ،کاہو بازار ،اسٹیشن چوک، کھری کواٹر ، فروٹ فارم روڈ سمیت دیگر علاقوں میں واقع ہیں یہ عمارتیں خطرناک حالت میں ہیں 2012ء میں ان 7 عمارتوں کو گرانے یا مرمت کرنے کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود مالکان بلڈنگ خالی کرنے پر تیار نہیں ہیں ۔ گزشتہ 13 سال قبل ان 7 عمارتوں کے مالکان اور مکینوں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن مالکان نوٹس پر عمل نہیں کر رہے جبکہ اس حوالے سے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے بارشوں کی موسم کی پیشگوئی کے بعد بھی مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کر دیے گئے تھے اب انتظامیہ اس حوالے سے دوبارہ متحرک ہوچکی ہے آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ انتظامیہ اپنے حکم پر عمل کرانے میں کامیاب ہوتی ہے یا پھر قدیم عمارتوں کے مالکان اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مخدوش عمارتوں عمارتوں کے ڈپٹی کمشنر عمارتوں کو خالی کر
پڑھیں:
لیاری کی مخدوش عمارتوں کیخلاف آج سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
اسسٹنٹ کمشنر لیاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرنے والی عمارت کے اطراف 3 عمارتوں کی حالت بھی مخدوش ہے، تینوں مخدوش عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لیاری کی مخدوش عمارتوں کیخلاف آج سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہر یار حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرنے والی عمارت کے اطراف 3 عمارتوں کی حالت بھی مخدوش ہے، تینوں مخدوش عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ شہر یار حبیب کا کہنا تھا کہ متاثرہ مقام کو سیل کردیا گیا ہے، ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، عمارت کے مالک اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔