خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلیٰ آئے گا، ندیم افضل چن کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد کردہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی خود ان کا نام تبدیل کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کل تک وزیراعلیٰ کے لیے نیا نام فائنل کرے گی جبکہ اپوزیشن بھی اپنا امیدوار سامنے لانے پر غور کر رہی ہے۔
ندیم افضل چن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ممکن ہے خیبرپختونخوا کے لیے کوئی سرپرائز یا متفقہ امیدوار سامنے آ جائے،اگلے دو روز صوبے کی سیاست کے لیے نہایت اہم ہیں اور اس دوران اہم فیصلے متوقع ہیں، سہیل آفریدی کی نامزدگی پی ٹی آئی کا اندرونی فیصلہ ہے، حالات اس سمت میں نہیں جا رہے کہ وہ وزیراعلیٰ بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجوہات واضح کرنا ہوں گی، ہم حکومت کا حصہ نہیں لیکن اتحادی ضرور ہیں اور ہم ان کی کسان دشمن پالیسیوں پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔
ندیم افضل چن نے اعتراف کیا کہ بلاول زرداری نے حالیہ دنوں میں وزیراعظم مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے، حکومت کو تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے تھا، خاص طور پر سیلاب کے دوران جب قومی سطح پر تعاون کی ضرورت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بی آئی ایس پی (بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے ذریعے امدادی کارروائیاں کی جائیں تاکہ شفافیت یقینی ہو۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پہلے ہم پنجاب کا حساب لیں گے، پھر وفاق کا بھی حساب لیا جائے گا، آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو ان سے سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط
سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔
سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا جسے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو خط میں چار اہم مطالبات پیش کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ جیل و پولیس حکام کو ملاقات کی واضح ہدایات جاری کی جائیں، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام قائم کیا جائے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور اپنی جماعت کے قائد ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کے تحت خیبر پختونخوا میں حکومت قائم ہے اس لیے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع اگلی خبرسی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی سرپرست خوارج ہلاک دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم