Jasarat News:
2025-10-15@10:58:22 GMT

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر کوہوگی

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-08-21

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس ایف آئی اے منتقل نہ ہونے اور مزید کارروائی نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ درخواست اہم ہے، طویل عرصے کیلیے ملتوی نہ کی جائے، نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے 17 اور 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کیے تھے، نیب ترمیم کے بعد عدالت نے ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیج دیے تھے، عدالت نے ہدایت دی کہ چیئرمین نیب مزید کارروائی کیلیے متعلقہ فورم کو ارسال کریں، ریفرنس دائر ہونے کے باوجود 9 سال سے التوا کا شکار ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، تمام ملزمان کے خلاف فوری ٹرائل کا آغاز کیا جائے، کیس اگر ایف آئی اے کا بنتا ہے تو فوری طور پر ایف آئی اے کو ارسال کیا جائے، 17 اور 462  ارب روپے کی رقم فوری طور پر قومی خزانے میں واپس لائی جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عاصم کے خلاف

پڑھیں:

اپوزیشن کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جائے گی: ڈاکٹر عباد اللّٰہ

—فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

 ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔

محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔

محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت جاری ہے۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف پروپیگنڈا مہم؛ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی کی درخواست خارج، تحریری فیصلہ جاری
  • سندھ ہائیکورٹ: قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کیخلاف درخواست
  • نئی نہروں کیلیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیخلاف درخواست کی سماعت
  • لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی
  • حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف سخت ایکشن کا اعلان، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کی درخواست، سماعت آج ہوگی
  • عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی
  • اپوزیشن کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جائے گی: ڈاکٹر عباد اللّٰہ