سندھ ہائیکورٹ: قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کیخلاف درخواست
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںقائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے تقرر کے خلاف درخواست کی سماعت، سیکرٹری قانون کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔ جواب میں کہاگیا ہے کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے بطور جج تقرر کے بعد سندھ حکومت نے عارضی
بنیادوں پر انتظامات کیے ہیں، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کیا گیا ہے، منتظر مہدی کا نام 4 افراد کی فہرست سے منتخب کیا گیا جو سندھ حکومت کا اختیار ہے، منتظر مہدی کی تعیناتی کا فیصلہ سندھ کیبنٹ نے 7 مارچ 2025 کو کیا تھا، درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزار ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر ہے، سنیارٹی میں 17 ویں نمبر پر موجود افسر کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات کیا گیا ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ یہ عارضی اور اضافی چارج ہے، درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟درخواست گزار کاکہنا تھا کہ 6 ماہ سے زیادہ اضافی چارج نہیں دیا جاسکتا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پراسیکیوٹر جنرل سندھ مقام پراسیکیوٹر جنرل
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ ؛نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے،کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔
سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
جسٹس سید ارشد علی نے کہاکہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیتا ہے تو پھر کابینہ تو ویسے بھی نہیں رہتی،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست خارج کردیں یا آپ واپس لیں گے؟آئینی فورم نے ایک آرڈر کیا تو ہم کیسے اس میں مداخلت کریں ؟
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ چیف جسٹس کا آرڈر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،گورنر نے شیڈول جاری کیا، درخواست غیرموثر ہو گئی۔
وقفے کے بعد درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی تو وکیل درخواستگزار نے کہاکہ آپ میرٹ پر فیصلہ دیں،عدالت نے جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
مزید :