ڈاکٹر سارہ گل کے لائسنس کیس میں پیش رفت ‘فریقین سے جواب طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست،عدالت نے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا،جے ایم ڈی سی اب سہیل یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے، سہیل یونیسورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا، یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب علیحدہ یونیورسٹی بن چکی ہے لہٰذا پی ایم ڈی سی کے پورٹل تک رسائی نہیں ہے، پی ایم ڈی سی کے مطابق طلبا کا ریکارڈ اپڈیٹ کرنا یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے،اداروں کے درمیان ذمہ داری کے تنازع کے باعث درخواست گزار کو لائسنس کا اجرا نہیں ہوسکا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی
پڑھیں:
کراچی: کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا
----فائل فوٹوکراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز کو مقدمے کے اندراج کا اختیار دینے سے متعلق درخواست پچیس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔