محرابپور،جنگ ،جیو سے منسلک سینئر صحافی عبدالمجید راہی مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-11-1
محراب پور(جسارت نیوز)ایک عہد اختتام پزیر ہوا، محراب پور میں جنگ، جیو سے منسلک سینئر صحافی عبدالمجید راہی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے ہیں مرحوم کی نیو ٹاؤن کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عبدالمجیدراہی کا شمار علاقے کے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ 1979 سے جنگ میڈیا گروپ سے وابستہ تھے ،ادارہ محراب پور پریس کلب کے بانی اراکین میں شامل تھے، محراب پور کے معروف معالج ڈاکٹر اسد چیمہ، ڈاکٹر ماجد چیمہ کی والدہ انتقال کر گئی، مرحومہ کی گڑ منڈی میں نمازہ جنازہ کی ادائیگی بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، نمازہ میں سیاسی، سماجی رہنمائوں، شعبہ طب سے وابستہ اور شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی،، ادارہ محراب پور پریس کلب نے عبد المجید راہی کی وفات پرتین روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محراب پور
پڑھیں:
سینئر بھارتی پولیس افسر نے گولی مار کر خود کشی کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک آئی پی ایس افسر نے چندی گڑھ میں واقع اپنے گھر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پورن کمار نامی افسر ہریانہ پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات تھا، جو کہ بھارتی پولیس سروس میں ایک اعلیٰ رینکنگ پوزیشن ہے۔ وہ روہتک کے سوناریہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں متعین تھا۔ حکام کے مطابق سینئر پولیس افسر کی خودکشی کا واقعہ اس کے گھر پر پیش آیا، تاہم فوری طور پر اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔افسر کا پولیس ٹریننگ سینٹر روہتک میں 29 ستمبر کو تبادلہ ہوا تھا۔