Jasarat News:
2025-10-08@23:44:33 GMT

صحافیوں کی فلاح حکومت سندھ کی ترجیح ہے، ناصر حسین شاہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، کراچی پریس کلب کے رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں اور یہ تمام کام پریس کلب کی نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف اور گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ نئے ممبران کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اسی ماہ کر دی جائے گی، جب کہ ایم ڈی اے میں 80۔20 فارمولے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب صوبے کے صحافیوں کا نمائندہ ادارہ ہے، جو آزادی اظہار اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے وزیر بلدیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی اسکیموں کی منظوری اور ترقیاتی منصوبوں کی بحالی سے صحافیوں کو حقیقی ریلیف ملے گا۔

ش

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی پریس کلب میں AIپر ورکشاپ کے بعد مہمان اسد بیگ ، صدر پریس کلب فاضل جمیلی جسارت کے رپورٹر منیر عقیل انصاری کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • محرابپور،جنگ ،جیو سے منسلک سینئر صحافی عبدالمجید راہی مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی کی سینئر صحافی طفیل رند کے قتل کی مذمت
  • 2029ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی، ناصر حسین شاہ
  • کراچی کی بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں، ناصر شاہ
  • دودھ کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سندھ حکومت
  • سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ٹائر جلانے اور پائرولائسز پلانٹس پر مکمل پابندی
  • کراچی پریس کلب میں AIپر ورکشاپ کے بعد مہمان اسد بیگ ، صدر پریس کلب فاضل جمیلی جسارت کے رپورٹر منیر عقیل انصاری کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں
  • صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے: بیرسٹر سیف