کندھکوٹ،اوگاہی قبیلے کے دو فریقین میں جھگڑا ،ایک قتل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھ کوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ کے قریب پولیس تھانہ غوثپور کی حدود نواحی گاؤں علی بخش اوگاہی میں اوگاہی قبیلے کے دو فریقین میں زمین کے معاملے پر تصادم ہو گیا دوران تصادم جدید اسلحہ سے دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی گولیوں کا نشانہ بن کر 35 سالہ بشیر اوگاہی موقع پر ہی قتل ہو گئے جبکہ دو افراد شفیق اوگاہی اور لالو اوگاہی زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر رورل ہیلتھ سینٹر غوثپور پہنچایا جہاں سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سکہر منتقل کر دیا گیا لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی واقعہ کے بعد دونوں فریقین مورچہ زون ہو گئے مزید خونریزی کا خدشہ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہو گیا آخری اطلاع تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی اور نہ ہی مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کر سکی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
ریاض (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل ہوگیا ہے ، اپنے ملک کی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے مہمان وزیراعظم کے طیارے کا فضا میں استقبال کیا ۔
تفصیل کے مطابق استقبال کے بعد F-15 طیاروں کے حصار میں مہمان وفد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، اس تاریخی اور شاندار استقبال پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ۔