لاہور: محکمۂ جنگلی حیات کی کارروائی، کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ جنگلی حیات نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے وائلڈ لائف رینجز نے شہر میں خرید و فروخت کے لیے لائے جانے والے کاٹھے طوطوں کی کھیپ پکڑ لی۔
ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے درجنوں طوطے عدالتی حکم پر اہلکاروں کی موجودگی میں شاہدرہ جنگل میں آزاد کر دیے گئے۔
اس حوالے سے سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار، کاروبار اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔