لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
لندن میراتھن 2025 میں خواتین کی کیٹیگری میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ آصیفہ مقررہ فاصلہ 2 گھنٹہ 15 منٹ 50 سیکنڈز میں جبکہ مردوں میں کینیا کے سیباسشین ساوے 2 گھنٹہ 2 منٹ 27 سیکنڈز میں طے کرکے فاتح قرار پائے۔
یوگینڈا کے جیکب کپلیمو 2 گھنٹہ 3 منٹ 37 سیکنڈز میں جبکہ کینیا کے 2 گھنٹہ 4 منٹ 20 سینکڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کی کیٹگری میں کینیا کی جوسلین کیپکوسگی دوسرے نمبر پر جبکہ ہالینڈ کی صفان حسان تیسرے نمبر پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی خاتون فریج اٹھا کر میراتھن دوڑیں گی
دنیا بھر کی 6 بڑی میراتھن ریس میں ایک لندن میراتھن 2025 میں 56 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد ایتھلیٹس اور سمندر پار پاکستانیوں نے بھی حصہ لیا۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرقان مسعود 3 گھنٹے، 10 منٹ اور 7 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ تیز ترین پاکستانی فنشر کے طور پر سامنے آئے۔
مزید پڑھیں:
اسلام آباد رننگ کلب کی نمائندگی کرنے والے فرقان مسعود نے ریس کے پہلے ہاف میں مضبوط رفتار برقرار رکھی، تاہم بعد کے مرحلے میں غیر متوقع طور پر گرمی کے باعث انہیں تھکاوٹ سے لڑنے میں خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایتھلیٹس ایتھوپیا ریس کینیا لندن میراتھن ہالینڈ یوگینڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایتھلیٹس ایتھوپیا کینیا لندن میراتھن ہالینڈ لندن میراتھن
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنا دیا
11 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔ اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر کی آمد میں 28.8 اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ہوا۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 59 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ساڑھے 31 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔